021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیک گراؤنڈ میوزک کا حکم
77016جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

مفتی صاحب ! میں ایک ویڈیو ایڈیٹر ہوں اور عام طور پر ویڈیومیں بیک گراؤنڈ میوزک ہوتا ہے، کیا ویڈیوز میں بیک گراؤنڈ میوزک استعمال کرنا ٹھیک ہے؟شکریہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جائز آڈیوز یا ویڈیوزکے بیک گراؤنڈ میں خالص میوزک کا استعمال تو ناجائز اور حرام ہے، البتہ خود ریکارڈ شدہ آواز کو ایکو ساؤنڈ سسٹم کے ذریعہ ایسی سریلی ونغماتی آوازوں میں منتقل کرنا جو اصل آواز کے تابع اورمیوزک کے واضح طور پر مشابہ نہ ہوں تو ایسی آوازیں شامل کرنا  حرام نہیں ،بلکہ فی نفسہ جائز ہیں،البتہ ایسی آواز میں جہاں میوزک کے آواز کے ساتھ مشابہت پید ہو وہ مکروہ ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۲۷ شوال ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب