021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حکومتی قرضہ کےبا اضافہ واپسی اوراسلامی بینک کے مرابحہ میں فرق
76972سود اور جوے کے مسائلانشورنس کے احکام

سوال

گرامی قدر مفتیان کرام !میں نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت (جو کہ جناب عمران خان صاحب کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا) قرضہ کے لیے درخواست دی تھی ۔ اس قرضہ پر کچھ مارک اپ ادا کرنا ہوتا ہے اسکی شرعی حیثیت کیا ہے۔اگر اس میں ربٰو کا شبہہ موجود ہے تو اس حوالے سے بھی آگاہ کر دیں۔ جو اسلامی بینک سے ( مرابحہ وغیرہ ) کے طور پر قرض دیا جاتا ہے اس کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیں۔ جزاک اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بیع  مرابحہ میں بینک ایک چیز خرید کر زیادہ قیمت میں صارف کو فروخت کرتا ہے جو چند شرائط کے ساتھ جائز ہے، اورسرکاری قرضہ پر اضافی ادائیگی  سود کے زمرے میں داخل ہونے کی وجہ سے ناجائز وحرام ہے۔البتہ اگر اس  اسکیم کو کسی اسلامی بینک کے توسط سے حاصل کیا جائے تو پھر یہ جائز ہے ،کیونکہ اسلامی بینک گھر وغیرہ خود خرید کر گاہک کو مرابحۃ  بیچتا ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۲۷ شوال ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب