021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد کمیٹی بنانے کا شرعی طریقہ کار کیا ہے؟
77142وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

مسجد کمیٹی بنانے کے لئے شریعت میں کیا طریقہ کار ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسجد کے لئے کمیٹی بنانے کا تعلق انتظامی امور سے ہے،شریعت میں اس کے لئے کوئی طریقہ کار متعین نہیں،البتہ مسجد کی کمیٹی میں ایسے افراد کو شامل کرنا چاہیے جو دیندار،متقی اور امین ہوں اور انتظامی امور کی انجام دہی کی صلاحیت رکھتے ہوں،جن میں سے کم ازکم ایک عالم دین بھی ہو،تاکہ مسجد سے متعلق امور انجام دینے میں غیر شرعی باتوں سے بچاجاسکے۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (2/ 408)
 الصالح للنظر من لم يسأل الولاية للوقف وليس فيه فسق يعرف هكذا في فتح القدير وفي الإسعاف لا يولى إلا أمين قادر بنفسه أو بنائبه

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

15/ذی قعدہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب