021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہر کے عضو خاص کو دیکھنے،چھونے اور بوسہ دینے کا حکم
77228جائز و ناجائزامور کا بیانعورت کو دیکھنے ، چھونے اورجماع کرنے کے احکام

سوال

شوہر کے عضو کو دیکھنا،چونا اوربوسہ دینا کیسا عمل ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شوہر کے عضو خاص کو دیکھنے،چھونے اور بوسہ دینے میں شرعا کوئی حرج نہیں،لیکن دیکھنے اور بوسہ دینے سے احتراز بہتر ہے،جبکہ اسے منہ میں لے کر چوسنے سے گریز کرنا لازم ہے،کیونکہ اس صورت میں منہ کےاندر نجاست کے لگنے کا قوی امکان ہے جوکہ حرام ہے۔

حوالہ جات
"المحيط البرهاني في الفقه النعماني"(5/ 408):
"إذا أدخل الرجل ذكره فم أمرأته فقد قيل: يكره؛ لأنه موضع قراءة القرآن، فلا يليق به إدخال الذكر فيه".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

22/ذی قعدہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب