021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سوتیلی بیٹی پرغلط کاری کی نیت سےہاٹھ ڈالنےکی شرعاکیاسزا ہے؟
77378حدود و تعزیرات کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

غلط کاری کی نیت سےہاتھ ڈالنےکی صورت میں شرعا کیاسزا مقرر ہے؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں چونکہ زناء نہیں کیا،صرف غلط نیت سےجسم کو چھواہے،اوربدکاری کی کوشش کی گئی ہے،لہذازناء کی حدتوشرعاجاری نہیں ہوگی،البتہ اس برےفعل کےجرم میں عدالت مذکورہ شخص پرمناسب تعزیرجاری کرسکتی ہے،لیکن چونکہ اس کااختیارصرف عدالت کوہے،انفرادی طورپر کسی کواختیارنہیں،لہذااس کےلیےعدالت سےرجوع کرنا پڑےگا۔

انفرادی طورپرحکم یہ ہوگاکہ ایسےشخص کوخاندان یاعلاقےکےمعززین اورمعتبرین کےذریعہ تبنیہ کروائی جائےاورآئندہ کےلیےایسےقبیح فعل سےتوبہ واستغفارکاکہاجائے،یہ شخص چونکہ اس قبیح عمل کی کوشش باربارکرچکاہے،اس لیےا س سےمعاشرتی بائیکاٹ بھی کیاجاسکتاہے۔

حوالہ جات
۔۔

محمدبن عبدالرحیم

 دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

  26/ذی الحجہ   1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب