021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زمین ہدیہ دے کرزبردستی واپس لینا
77493ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ کےمتفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنے بھائی کوایک پلاٹ تحفہ میں دیا،بھائی نے اس پلاٹ پرمکان تعمیرکرلیا،سات ماہ بعدمیری اپنے بھائی کے ساتھ کچھ کاروباری لین دین کے معاملے میں بحث ہوئی،میں نے اپنے بھائی سے تحفہ میں دئیے ہوئے پلاٹ کی واپسی کامطالبہ کیا،چونکہ بھائی اس پلاٹ پر دائیں بائیں سے رقم لیکرمکان بناچکاتھا،اس لئے وہ مجھے پلاٹ واپس نہیں کرسکتاتھا اورنہ ہی اس کے پاس رقم دینے کیلئے موجودتھی،لیکن میں نے اپنے بھائی سے ابھی اسی وقت رقم دینے کامطالبہ کردیا،اس پر میری بھائی سے شدید لڑائی ہوئی اور میں نے بھائی سے پلاٹ کے بدلے اپنی زرعی زمین  اپنے نام لکھوانے کامطالبہ کردیا،میری لڑائی اورمطالبہ کی شدت نے بھائی کو مجبورکردیاکہ وہ اپنی زرعی زمین میرے نام کرے۔

پوچھنایہ ہے کہ کیامیرے لئے بھائی سے شدیدلڑائی کرکے تحفہ کے پلاٹ کے بدلہ میں زبردستی زرعی زمین اپنے نام لکھواناجائزہے؟کیامجھے وہ زمین اپنے بھائی کوواپس کردینی چاہیے یامیں اسے اپنے پاس رکھ سکتاہوں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بھائی کو زمین ہدیہ دیکرواپسی کامطالبہ جائزنہیں تھا، اس لئے آپ پر بھائی سے پلاٹ کے بدلہ میں لی گئی زمین واپس کرناضروری ہے۔

حوالہ جات
قال في الهدایة :(3/274)
"وإن وهب هبة لذي رحم محرم منه لم یرجع فیها؛ لقوله علیه السلام: إذا کانت الهبة لذي رحم محرم لم یرجع فیها. رواه البیهقي والدارقطني والحاکم۔

محمد اویس بن عبدالکریم

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

05/01/1444

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب