قادیانیوں سے ملاقات کرنے کے لئے بحیثیت مبلغ ان کے گھر میں جانا پڑتا ہے، بعض اوقات ان کی دلجوئی کے لئے ان کے ہاں کھانا پینا پڑتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
دعوت اسلام کی غرض سے کسی قادیا نی کےگھر جانا جائز ہے ۔اگر مجبوری ہو تو داعی کے لئے ان کےگھر کھانے پینے کی بھی گنجائش ہے بشرطیکہ اس بات کا اطمینان ہوجائے کہ کھانا حلال ہےاوراس میں کوئی حرام چیز یا قادیانیوں کا ذبح شدہ جانور کا گوشت شامل نہیں ۔اور عام حالات میں داعی کو شش کرے کہ کھانا اپنا کھائے اور ان کو بھی اپنی طرف سے کھلائے ۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (8/ 232)
قال محمد - رحمه الله تعالى -: يكره الأكل والشرب في أواني المشركين قبل الغسل ومع هذا لو أكل أو شرب فيها جاز إذا لم يعلم بنجاسة الأواني وإذا علم حرم ذلك عليه قبل الغسل، والصلاة في ثيابهم على هذا التفصيل ولا بأس بطعام اليهود والنصارى من أهل الحرب ولا فرق بين أن يكونوا من بني إسرائيل أو من نصارى العرب ولا بأس بطعام المجوس كلها إلا الذبيحة وفي التتمة يكره للمسلم دخول البيعة والكنيسة؛ لأنها مجمع الشياطين. اهـ.
احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
١١ مھرم الحرام ١۴۴۴ھ