021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وراثت کےمکان کابڑےبیٹےکومالک بناناکہ وہ دیگرورثہ کو میراث کاحصہ اداء کردے؟
77535میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال:میں یہ گھر اپنے بڑے بیٹے کودینا چاہتی ہوں،جوبعدمیں اپنےبہن بھائیوں کاحصہ اداکرےگا،اس کاجوبھی شرعی حکم ہےوہ مجھے لکھ کر(فتوی )بتادیں۔

تنقیح:بیوہ چاہتی ہےکہ گھر بڑےبیٹے کودیدوں ،باقی دیگرورثہ کاجتناحصہ بنتاہےبڑابیٹا ان کوان  کاحصہ دیدےگا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ طریقہ شرعادرست ہے،بشرطیکہ  دیگرورثہ اس بات پرراضی ہوں،اوروالدہ کی طرف سےان کی زندگی میں گھربیٹےکےحوالہ کرکےاس کوذمہ داربنادیاجائے۔

نیزایسی صورت میں یہ بھی ضروری ہوگاکہ دیگرورثہ کاجتناحصہ بنتاہے،اس رقم کابندوبست یاتوخودوالدہ کرکےدیں یاپھر بڑے بیٹے کےپاس اتنی گنجائش ہوکہ وہ دیگرورثہ کوان کےحصےکےمطابق رقم دےسکے،تاکہ دیگرورثہ میراث سےمحروم نہ ہوں،ورنہ والدہ کابڑےبیٹےکومالک بنانا جائزنہ ہوگا،بلکہ مکان کو بیچ کرسب ورثہ کومیراث کےحصےدیےجائیں گے۔

 

حوالہ جات
۔۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

/12محرم الحرام  1444 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب