021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہرنےبیوی کودودفعہ فون پرطلاق دی،پھرتین طلاق کاتحریری طلاق نامہ بھی بھیج دیا
77564طلاق کے احکامتین طلاق اور اس کے احکام

سوال

سوال:السلام علیکم!میں نے اپنی بیوی کو فروری 2022 کو کچھ فیملی اور ھم میاں اور بیوی کی ان بن کی وجہ سے فون پہ طلاق دی تھی،مگر اس نے سنا نہیں میں نے دوبارہ فون کیا تو اس کے بھائی نے فون پر سنا کہ  میں نے طلاق دے دی ہے پھر وہ اپنا سب سامان لے گئ ، اس کے بعد دو مہینے سے کچھ وقت پہلے ایک دوسرے سے بات کی مگر اسکا کوئی گواہ نہیں ہےنہ اسکی طرف نہ میری طرف کہ ہم ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں، مگر اب وہ رجوع کا کہہ رہی ہے، کافی وقت گزر گیا ہے اسکا کہنا ہے اب کے اس نے طلاق کا لفظ نہیں سنا ہے اور وہ اب رجوع کرنا چاہ رہی ہے کیااتنےوقت کےبعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

 میں نے اسکو 3 طلاق کا تحریری طلاق نامہ بھی بھجوادیا ہے جو اس نے خود واٹس ایپ پروصول کیا ہے اورتحریر نامہ بھی ۔ آپ اس معاملہ میں میری رہنمائی  فرمائیں، مہربانی ہوگی ۔جزاک الله خیر

طلا ق نامہ استفتاء کےساتھ موجود ہے۔

تنقیح:شوہرنےوضاحت کی ہےکہ جس دن فون پر طلاق دی تھی،تین طلاق کاتحریری طلاق نامہ بھی اسی کےساتھ ساتھ لکھ لیاتھا،اوربیوی کےنمبر پر بھیج دیاتھا۔ہاں فون پر پہلی دفعہ اس نےفون کاٹ دیاتھااورکہاکہ میں نے طلاق کالفظ سنانہیں،دوسری دفعہ اس کےبھائی نے طلاق کالفظ سناتھا۔

طلاق کےدومہینےکےبعدسےبیوی سےفون پر بات چیت ہورہی،لیکن اس بات چیت میں ازدواجی تعلقات کےحوالےسےکوئی بات نہیں ہوئی،صرف بچوں کےحوالےسےبات چیت ہوتی تھی،پہلی طلاق کےبعد دومہینےکےاندراندرمیں نے اپنی بیوی تین طلاق کا تحریری طلاق نامہ بھی بھجوادیاتھا۔

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں چونکہ زبانی الفاظ کےساتھ ساتھ تین طلاق کا تحریری طلاق نامہ بھی شوہرنےخود لکھااوربیوی کو بھجوادیاتھا،اس لیےاس صورت میں تین طلاق مغلظہ واقع ہوچکی ہیں،لہذامیاں بیوی بغیر حلالہ کےدوبارہ نکاح بھی نہیں کرسکتے۔

واضح رہےکہ طلاق کےواقع ہونےکےلیےشوہرکابیوی کی طرف سےنسبت کرکےطلاق دیناکافی ہوتاہے،بیوی کا سننا یاطلاق کےوقت وہاں موجودہوناشرعاضروری نہیں،لہذاموجودہ صورت میں اگربیوی نےطلا ق کےالفاظ نہیں سنےتب بھی طلاق واقع ہوگئی ہیں۔

چونکہ طلاق مغلظہ واقع ہوچکی ہےاور میاں بیوی کاتعلق اب ختم ہوگیا،لہذادوبارہ ساتھ رہنا یا فون پربات چیت کرناجائزنہیں،شرعااس طرح کےتعلقات سےاحترازلازم ہے۔

حوالہ جات
"ھدایۃ " 2 /378:
وان کان الطلاق ثلاثافی الحرۃ الخ لاتحل لہ حتی تنکح زوجاغیرہ نکاحاصحیحاویدخل بہاثم یطلقہاأویموت عنہا۔
"صحيح البخاري '7 / 439 :
عن عائشة قالت طلق رجل امرأته فتزوجت زوجا غيره فطلقها وكانت معه مثل الهدبة فلم تصل منه إلى شيء تريده فلم يلبث أن طلقها فأتت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت يا رسول الله إن زوجي طلقني وإني تزوجت زوجا غيره فدخل بي ولم يكن معه إلا مثل الهدبة فلم يقربني إلا هنة واحدة لم يصل مني إلى شيء فأحل لزوجي الأول فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تحلين لزوجك الأول حتى يذوق الآخر عسيلتك وتذوقي عسيلته۔
"المحيط البرهاني لمحمود النجاري" 4 / 388:
لأن الزوج ينفرد بإيقاع الطلاق الثلاث، ولا يتوقف ذلك على علم المرأة۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

/20محرم الحرام 1444 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب