77681 | زکوة کابیان | زکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان |
سوال
سوال:کیانازیہ اپنی زکوۃ کی رقم سےاپنےبھائی کی بیوی کےلیےسونا(جوبطورمہرہے)بناسکتی ہےیانہیں ؟برائےمہربانی ان مسائل کاتسلی بخش جواب دی جئیےگا۔جزاکم اللہ خیرا ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگربھائی مستحق زکوۃ ہےتوبہتریہ ہےکہ زکوۃ کی رقم کابھائی کومالک بنادیاجائےپھروہ اسی رقم سےسوناخریدکراپنی بیوی کومہرکےطورپردیدے،اس طرح زکوۃ بھی اداء ہوجائےگی اوربھائی کی شادی کےلیےمہر کابھی بندوبست ہوجائےگا۔
حوالہ جات
۔
محمدبن عبدالرحیم
دارلافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
03/صفر 1444ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |