021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک جگہ کام کرنے والے افرادکامختلف مساجدمیں جمعہ پڑھنا
77730نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

 ایک ہوٹل میں کئی افراد کام کررہے ہیں اورجمعہ کےدن جمعہ کی نمازکیلئے کچھ لوگ ایک مسجد میں نمازاداکرتے ہیں،دوسرے لوگ دوسری مسجدمیں جمعہ کی نمازاداکرتے ہیں،یعنی ایک مسجدمیں جمعہ کی نماز ایک بجے ہوتی ہے اوردوسری مسجدمیں 1:30 پرہوتی ہے۔

پوچھنایہ ہے کہ ان کایہ عمل درست ہے یانہیں؟

قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایک ہی جگہ کام کرنے والے لوگوں کامختلف مساجد میں جمعہ کی نمازاداکرنادرست ہے، ہوٹل میں کام کرنے والے  افراد کامختلف مساجد میں جمعہ کے اداکرنے اور اوقات کے مختلف ہونے کی وجہ سے اگرچہ اپنی ذات کی حد تک  جمعہ کی تیاری میں خلل واقع نہیں ہورہاہے،لیکن ہوٹل کےکھلے رہنے کی وجہ سےدوسروں  کے جمعہ میں خلل کاباعث ضرور بنےگا ،اس لئے بہتر یہی ہے کہ  جمعہ کی نمازاپنے محلہ کی مسجدہی میں پڑھی جائے اوراس دوران ہوٹل کونماز جمعہ کیلئے بندکردیاجائے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد اویس بن عبدالکریم

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

10/صفر1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب