021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تقسیم میراث کےفیصلےمیں شریک ہونےکےلیےچچا وغیرہ سےاخراجات کامطالبہ کرنا
77838شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلےکےبارےمیں کہ  میرے والد کی وفات دادی کی وفات سے پہلے ہوئی ہے اور دادی کی بعد میں، میری دادی کی وراثت میں ایک پراپرٹی ہے،جس کو بیچا جائے گا،بیچنےکےلیےحکومتی کاغذات کے مطابق تمام وارثین کے ساتھ میرے والد کے وارثین کا پیش ہونا لازمی ہے۔ہم تین بہن بھائی اور والدہ ہیں، یہ پراپرٹی بیچنے کے لیے ہم سب کا پیش ہونا ضروری ہے، پیش ہونے کے لیے بہت سا وقت اور اخراجات درکار ہیں (مثلا کسی کو دوسرے ملک سے بچوں کو چھوڑ کےکراچی آنا ہو گا، اپنی جاب سے چھٹیاں کرنا ہوں گی اور کاغذات کی تیاری کے لیےحکومت کی فیس وغیرہ  دینی ہوں گی) تو کیا ان اخراجات اور وقت کے معاوضے کا مطالبہ کرنا شرعا جائز ہے ؟َ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ بالااخراجات وراثتی  پراپرٹی کوفروخت کرنےسےمتعلق ہیں،اس  لیےیہ اخراجات وراثت  سےادا کیےجائیں گے،لہذاصورت مسئولہ میں میراث میں حصہ نہ پانےوالےبھتیجوں کی آمدورفت سےمتعلق حقیقی اخراجات حصہ پانےوالےورثاء بقدرحصص ادا کریں  گے۔

حوالہ جات
"مجلۃ الاحکام العدلیہ":206:(المادة1073)الاموال المشترکۃشرکۃ الملک 1045 تقسم حاصلاتھابین اصحابھاعلی قدرحصصھم۔
"مجلۃ الاحکام العدلیہ"248:
(المادة 1308)متی احتاج الی التعمیر والترمیم یعمرہ اصحابہ بالاشتراک علی مقدار حصصھم ۔

محمدبن عبدالرحیم

دارلافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

/20صفر 1444 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب