77890 | زکوة کابیان | معدنیات اور دفینوں میں زکوة کے احکام |
سوال
ایک بندہ زمین کھود کر اس میں سے موتی نکالتا ہے تو اس پر خمس ہوگا یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
زمین سے نکلنے والے مختلف قسم کے قیمتی پتھروں میں خمس واجب نہیں،اس لئے زمین سے نکلنے والے موتیوں میں خمس واجب نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
"الدر المختار "(2/ 321):
"(ولا شيء في ياقوت وزمرد وفيروزج) ونحوها (وجدت في جبل) أي في معادنها".
"البحر الرائق " (2/ 254):
"(قوله وفيروزج ولؤلؤ وعنبر) أي لا تخمس هذه الأشياء أما الأول فلأنه حجر مضيء يوجد في الجبال، وقد ورد في الحديث «لا خمس في الحجر» ونحوه الياقوت والجواهر كما قدمناه من كل جامد لا ينطبع".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
24/صفر1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |