021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سوتیلی بہن سےقطع تعلقی کاحکم
77876جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میرےوالدصاحب کی دوشادیاں ہیں،پہلی بیوی سےعلیحدگی ہوگئی،جن سےہماری ایک سوتیلی بہن ہےاورہم تین سگےبھائی اورایک سگی بہن ہےاوروالدہ صاحبہ حیات ہیں ،الحمدللہ

میرےوالدصاحب درج ذیل باتوں کاجواب طلب فرمارہےہیں کہ شریعت میں ان کاکیاحکم ہے؟

پہلی بیوی سےعلیحدگی کی وجہ سےہماری سوتیلی بہن بھی اپنی امی کےساتھ ناناابو کےگھرچلی گئی ،پھرانہوں نےاس کی شادی وغیرہ بھی کی ،جس کی وجہ سےہم سب کےساتھ ان کےتعلقات اورآناجانابہت کم ہوگیا،اس بارےمیں کیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوتیلی بہن سےبالکل قطع تعلقی توشرعاجائزنہیں،ہاں اگروہ اپنی والدہ کےساتھ کسی دوسری جگہ منتقل ہوگئی ہیں اورملاقات میں اتفاقی طورپرکمی آگئ توشرعاکوئی حرج نہیں،لیکن  صلہ رحمی کےپیش نظر ان سےفون پر خیریت دریافت کرنا،مشکل اورمجبوری میں  ان کےساتھ تعاون کرنااخلاقاآپ بہن بھائیوں پرلازم ہوگا۔

البتہ آپ کےوالدصاحب کی طرف سےان کےساتھ باقی اولادکےبرابرحسن سلوک رکھناشرعابھی ضروری ہوگا۔

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارلافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

26/صفر 1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب