021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گیس پریشر کمپیریسر
77398جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

ہمارے محلےمیں بسااوقات کسی کےہاں بھی گیس نہیں آتی اورکبھی تھوڑی آتی ہے اورکبھی بغیر مشین کے بھی آتی ہے تو پوچھنایہ ہے کہ ایسی حالت میں کیا گیس مشین "کمپریسر"لگانا جائزہے ہانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگربنیادی ضرورت(جیسے کھاناپکانا)کےبقدرآپ کو گیس مل رہی ہے تو پھر گیس مشین ستعمال کرناجائزنہیں کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کے حقوق ضائع ہوں گے ،البتہ اگردوسرے لوگوں نے بھی گیس مشنین لگائی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اتنی مقدارگیس بھی آپ کو نہیں مل رہی ہے جس سے بنیادی ضرورت پوری ہوتو پھر بقدرضرورت کراہت کے ساتھ گیس مشین استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی (ماخوذ از تبویب جامعة الرشید61/75774)

حوالہ جات
المبسوط لشمس الدين السرخسي - (ج 17 / ص 346)
والمسلمون جميعا شركاء في الفرات وفي كل نهرعظيم أو واد يستقون منه ويسقون منه......فکمالایمنع من التطرق في الطريق العام فكذلك لا يمنعه من الانتفاع بهذا النهرالعظيم وهذا لان الماء في هذه الانهار على أصل الاباحة ليس لاحد فيه حق على الخصوص ... وان أراد رجل ان يكرى منه نهرا في أرضه فان كان ذلك يضر بالنهر الاعظم لم يكن له ذلك وان كان لا يضر به فله ذلك.
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق - (ج 16 / ص 476)
وشرط لجواز الانتفاع به أن لا يضر بالعامة فإن كان يضر بالعامة بأن يميله بالكري أو نصب الرحى فليس له ذلك ؛ لأن الانتفاع بالمباح لا يجوز إلا إذا كان لا يضر بأحد.

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

30/12/1443ھ
 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب