021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کورئیرکمپنی  کاانشورنس کی مدمیں کسٹمرسےاضافی رقم لینا
78049سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

ایک دوسری کورئیرسروس جوایک معاوضےپرسامان لےکرجاتی ہے،یعنی 1000 روپےمیں  ایک کلو بغیرذمہ داری کےاوران کاکہناہےکہ اگرآپ سامان کی انشورنس کروائیں گے،جس کےپیسےآپ کواضافی دینےپڑھیں گےتوپھرہم نقصان کےضامن ہوں گے،یعنی سامان خراب ہونےکی صورت میں آپ کوپورےپیسےاداء کیےجائیں گے،اس کورئیرسروس سےسامان بھجوانا اورلےکرجانا جائزہےیانہیں ؟ان دوباتوں میں اگرکوئی صورت جائزنہیں ہےتوجائزصورت کی راہنمائی فرمائیں ۔جزاکم اللہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عام طورپرکورئیر کی کمپنیاں مروجہ کنونشنل انشورنس  کی کمپنیوں کےساتھ معاہدہ کرتی ہیں،جوکہ سود،قماراورغررجیسی خرابیوں پر مشتمل ہونےکی وجہ سےشرعاحرام ہیں،اس لیےانشورنس کی مدمیں اضافی رقم وغیرہ دےکریہ سہولت لیناشرعاجائزنہیں ہوگا،صرف کورئیرکےچارجزاداء کرکےسہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

حوالہ جات
۔۔

محمدبن عبدالرحیم

دارلافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

28/ربیع الاول  1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب