021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
Coop نامی موبائل ایپ میں رقم انویسٹ کرنے کاحکم
78359اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

میراسوال یہ ہے کہ Coop نامی ایک موبائل ایپ ہےجوکہ میرے جاننے والوں میں مقبول ہورہی ہے،بنیادی طورپریہ ایک Earning App ہے،اس میں شروع میں کم ازکم 100ڈالرانوسٹ کرتے ہیں جوقابل واپسی ہوتے ہیں،انوسٹمنٹ کرتے ہی آئی ڈی ایکٹیویٹ ہوجاتی ہے،جس کے بعد روزانہ 20 کلکس  کرنے ہوتے ہیں،جس سے آپ کی آمدن شروع ہوجاتی ہے۔100ڈالرزانویسٹ کرنے پر یہ آمدن روزانہ 4 سے6ڈالر کے درمیان رہتی ہے،اس دوران آپ کے ذریعہ اگرکچھ نئے افراد بھی انویسٹ کریں تواس کاکمیشن بھی آپ کوروزانہ کی بنیاد پرملتاہے،تاہم اس کاطریقہ کار اس لحاظ سے مشکوک ہے کہ اس انویسٹمنٹ  کی بنیاد پرہونے والی آمدن کے ذرائع واضح نہیں،یہ ایپ صرف منافع دیتی ہے،کسی دوست سے اب تک یہ سننے کونہیں ملا کہ اسے ایپ میں انویسٹ کرنے کے بعد نقصان اٹھاناپڑاہو،پوچھنایہ ہے کہ اس میں رقم انویسٹ کرناجائزہے یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

Coop نامی ایپ میں رقم انویسٹ کرنا اوراس سے آمدنی حاصل کرناجائزنہیں،ناجائزہونے کی وجوہات درج ذیل ہیں:

۱۔جورقم اس کمپنی کے پاس رکھوائی جاتی ہےاس کی حیثیت قرض کی ہے،اس رقم کے عوض اشتہارات پرکلک کرنے کاحق حاصل کیاجاتاہے جوکہ اجارے کاحق ہے،قرض کے بدلہ منفعت حاصل کرناسود ہے۔

۲۔ اجرت اشتہارات کودیکھنے اورکلک کرنےکے عوض میں دی جاتی ہے،کلک کرناکوئی ایسی منفعت نہیں جوکہ مقصود ہو اوراس پرشرعی طورپراجرت لی جاسکے، شرعی طورپرضروری ہے کہ اجرت کسی معقول اورقابل قدرچیزکےعوض ہوناضروری ہے۔

۳۔اس کام میں دھوکہ دہی بھی پائی جاتی ہے،کیونکہ اشتہاربازی کامقصدیہ ہوتاہے کہ کمپنی کی پراڈکٹ کی فروخت میں اضافہ اورزیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس کی معلومات پہنچ سکیں،اس کیلئے کمپنیاں ایڈورٹائزنگ کمپنیوں سے رابطہ کرتی ہیں،اوریہ کمپنیاں مختلف جعلی طریقوں سے ظاہرکرتی ہیں کہ ان کی پراڈکٹ کوبے شمارافراد خریدنے اورمعلومات لینے کی غرض سے دیکھ رہے ہیں،جبکہ دیکھنے والوں میں اکثریت معاوضہ پرکام کرنے والوں کی ہوتی ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

  ۶/جمادی الاولی ۱۴۴۴ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب