021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
روزے میں ہونٹ کی جلد نگلنا
78266روزے کا بیانروزے کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ!

اگرروزے کی حالت میں ہاتھ کے  ناخنوں کے گرد کی کھال کھائےتو روزہ فاسد ہوجائے گا یا نہیں؟اورتھوڑا یا زیادہ کا اعتبار ہوگایا بس تھوڑا ساجائے تو فاسد ہوجائےگا؟ اس کے علاوہ ہونٹ کو چبایا اور چھیلا اور ہاتھ نہیں لگایا تو تھوڑا ساٹکڑا حلق میں اترجائے توتھوڑا ہویا زیادہ روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

روزہ یاد ہو،اورناخن کے گرد یا ہونٹ  کی  جلد اتار کر کھالی، تو اس  سے روزہ فاسد ہوجائے گا،زیادہ ہویا کم ،اس سے  قضا لازم ہے،  کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1 / 202):
"وإذا ابتلع ما لا يتغذى به، ولا يتداوى به عادة كالحجر والتراب لا يوجب الكفارة كذا في التبيين، ولو ابتلع حصاة أو نواة أو حجرا أو مدرا أو قطنا أو حشيشا أو كاغدة فعليه القضاء، ولا كفارة كذا في الخلاصة ".

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

25/ربیع الثانی1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب