021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشتری سے زمین کے انتقال کے نام پر رقم لینا
78315خرید و فروخت کے احکاممختلف مالی دستاویزات ، بانڈز اور چیک وغیرہ کا بیان

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ

آج سے چار سے قبل موصوف نے مولانا محمد اعظم بن ملک الہی بخش سے 13 مرلے زمین قیمت ایک لاکھ پچپن ہزار روپے میں خریدی۔جس میں شریعت کے مطابق دو گواہ حاجی احمد ولد اللہ ڈیوایا اور حاجی غلام فرید ولد اللہ ڈیوایا موجود تھے۔جب زمین انتقال کرانے کی بات ہوئی تو مولوی صاحب نے کہا میری چھٹیاں نہیں ہیں جب چھٹیوں میں گاؤں آؤں گا تو زمین کا انتقال کر دوں گا۔عرصہ چار سال گزرنے کے بعد 6 اپریل 2022ء کو مولوی صاحب نے زمین کا انتقال دیادو گواہوں (ثناءاللہ ولد عبدالحمید اوڈھانی ،اور ملک داؤ د ولد ملک نذیر اوڈھانی کی موجودگی میں ۔)اب مسئلہ یہ در پیش ہے کہ مولوی صاحب نے کہا کہ مجھے ایک لاکھ روپے اضافی دیں تو میں انتقال کر دوں گا ورنہ نہیں ،جبکہ مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں اور ان گواہوں نے مجھے بتاۓ بغیر اور میری رضامندی کے بغیر وہ پیسے اسے ادا کر دیے ، اور ایک لاکھ مانگ رہے ہیں،آپ سے گزارش ہے کہ شریعت کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں کہ مذکورہ بالا صورت کو مد نظر رکھتے ہوۓ مجھے ایک لاکھ روپے اداکرنے ہوں گے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

خرید وفروخت کا معاملہ جس قیمت پر ایک دفعہ طے ہوگیا ہے،اس قیمت سے اضافی رقم کا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے،زمین کی رجسٹری وانتقال کاجو خرچہ بنتا ہے،وہ خریدنےوالے پر ہے،اس کی ادائیگی لازم ہے۔ گواہوں نے خریدنے والے کی اجازت کے بغیر  جو رقم ادا کی ہے اس کی واپسی کا مطالبہ فروخت کرنے والے سے کریں گے۔

حوالہ جات
مجلة الأحكام العدلية (ص: 58):
 أجرة كتابة السندات والحجج وصكوك المبايعات تلزم المشتري لكن يلزم البائع تقرير البيع
والإشهاد عليه في المحكمة.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (6/ 92):
 وعلى هذا أجرة الصكاك على من يأخذ الصك في عرفنا، وقيل يعتبر العرف جامع الفصولين.

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

02/جمادی الاولی1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب