78487 | جنازے کےمسائل | جنازے کے متفرق مسائل |
سوال
کیا غسل دینےکے بعد میت کا چہرہ دیکھنا گناہ ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نمازِ جنازہ سے پہلے مردمیت کا چہرہ مردوں اور محرم عورتوں کے لیے نیز عورت کا چہرہ عورتوں اور محرم مردوں کے لیے دیکھنا جائز ہے بشرطیکہ اس سےتدفین میں تاخیر لازم نہ آئےاور اس کو ثواب کا کام بھی نہ سمجھا جائے۔
حوالہ جات
قال جمع من العلماء رحمہم اللہ: ولا بأس بأن يرفع ستر الميت، ليرى وجهه ،وإنما يكره ذلك بعد الدفن .
(الفتاوى الهندية:5/430)
قال العلامۃ فرید الدین الدھلوی رحمہ اللہ:و فی الیتیمۃ:سألت یوسف بن محمد عمن یرفع الستر عن وجہ المیت لیراہ،قال:لابأس بہ.(الفتاوی التاتارخانیۃ:3/78رقم:3758)
محمد عمر الیاس
دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی
15جمادی الاولی،1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عمر بن محمد الیاس | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |