021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جازکیش یاایزی پیسہ پررقم منتقلی پرمقررکمیشن پراضافی رقم لینا
78501خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میری ایک موبائل کی دکان ہے،میرےپاس لوگ جازکیش یاایزی پیسہ کروانےآتےہیں اورہم ہر ہزارروپےاپنےاکاؤنٹ سےان کےکسی اکاؤنٹ میں بھیجنےپر 10روپےبطوراجرت لیتے ہیں،اب کچھ لوگ جوا کھیلنےوالےبھی آتےہیں اورکبھی ان کےپاس نقدرقم نہیں ہوتی اوروہ لوگ کہتےہیں کہ ہمیں مثلاً 10000روپےسینڈکردواورآپ کی اجرت 10ہزارپر 100بنتی ہےتوہم آپ کو آپ کی اجرت 500 روپےدیں گے،لیکن پوری رقم آپ کو 10 دن بعدملے گی،اس مسئلےکاکیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ معاملہ جائز نہیں،خواہ اس کوقرض قراردیاجائےیانقدی کاادھارلین دین،اس لیے کہ قرض پرمشروط نفع لیناسودہےاورادھارکامعاملہ ہونےکی صورت میں نقدی کانقدی کےبدلےادھارکامعاملہ بھی جائز نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۹جمادی الاولی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب