021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
محلہ کی مسجد کا مفہوم
78057نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

محلے کی مسجد سے کون سی مسجد مراد ہے؟ پرانے دور میں تو ہر قبیلے کی اپنی مسجد ہوا کرتی تھی اب تو صورت حال مختلف ہے، اگر گھر کی گلی میں مسجد نہ ہو کیاقریب کی گلیوں میں سے کسی بھی مسجد کو جاسکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عرف میں مقامی طور پرجو علاقہ ایک محلہ کہلاتا ہو جس کا ایک مخصوص نام اور شناخت ہو اور اس کی خاص حدود متعین ہوتی ہیں،اس میں کوئی بھی قریب ترمسجد محلہ کی مسجد کہلائے گی،جس کا امام اور مقتدی متعین ومعروف ہوں،لہذا قریب میں نہ ہو یا ہو، لیکن جماعت ہوچکی ہو توایسی صورت میں دوسری گلی کی مسجد بھی محلہ ہی کی مسجد کہلائے گی، البتہ قریب کا حق مقدم ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳ربیع الاول۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب