021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تعزیت کا مسنون طریقہ
78058جنازے کےمسائلتعزیت کے احکام

سوال

ہمارے ہاں میت کی تعزیت یوں ہوتی ہے کہ میت کے رشتہ دار مسجد میں تین دن تک بیٹھ جاتے ہیں ، لوگ آکر تلاوت کر کے ہر ایک دعا کرتا ہے، کیا یہ طریقہ درست ہے؟مسجد میں تعزیت کے لیے بیٹھنے کا کیا حکم ہے؟برائے مہربانی تعزیت کا مسنون طریقہ قرآن وسنت کی روشنی میں بتائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تعزیت کے لیے مسجد یا گھر میں یا گھر کے سامنے بیٹھنا شرعا ثابت نہیں، البتہ انتظامی سہولت کے پیش نظر اس

طرح کرنے میں حرج نہیں، اور تعزیت کے موقع پرمخصوص دعائیہ کلمات( اعظم اللہ اجرک واحسن عزائک وغفر لمیتک وغیرہ یا انکے ترجمہ ومفہوم) کے علاوہ کسی خاص قسم کے اعمال کی پابندی یعنی تلاوت یا ہاتھ اٹھاکر دعاء(انفرادی یا اجتماعی) کرنا ثابت نہیں،البتہ اگر کوئی سنت سمجھے بغیر کرلیتا ہے تو اس کی گنجائش ہے، لیکن اسے سنت سمجھنا یا اس پر اصرار کرنا درست نہیں۔(احسن الفتاوی:ج۴،ص۲۴۴)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳ربیع الاول۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب