021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حُمَینَہ یا حُمَیمہ ناموں کی تحقیق
78672جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

حضرت! بیٹی کے نام کے سلسلے میں ہدایت درکار ہے۔ حُمَینَہ یا حُمَیمہ صحابیات کے ناموں میں سے ہے؟ ان کے معانی کیا ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حمینہ (حاء کے پیش اور میم کے زبرسے)صحابیات کے ناموں میں سے ہے،اور حمیمہ(حا کے زبر اور میم کے زیر سے، مؤنث حمیم) جمیلہ( مؤنث جمیل) کی طرح، ایک قول کے مطابق صحابیہ کا نام ہے۔اوراس کا معنی قرابت دار یا گہری دوست کے ہیں۔

حوالہ جات
أسد الغابة ط الفكر (6/ 71):
حمينة بنت أبى طلحة
(س) حمينة بنت أبي طلحة بن عبد العزى بن عثمان بن عبد الدار.
روى ابن جريج عن عكرمة في قوله تعالى: (إِلَّا ما قَدْ سَلَفَ 4: 22) [4] قال عكرمة مولى ابن عباس:فرق الإسلام بين أربع وبين أبناء بعولتهن: حمينة بنت أبي طلحة، كانت تحت خلف بن أسد ابن عاصم بن بياضة الخزاعي، فخلف عليها الأسود بن خلف  .أخرجها أبو موسى.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۷جمادی الثانیۃ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب