021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیداری کے بعد محض تری دیکھنے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔
78671پاکی کے مسائلجنابت کے احکام

سوال

میں نے بہشتی زیور میں احتلام کے متعلق مسائل پڑھے کہ کن صورتوں میں غسل فرض ہوتا ہے اور کس صورت میں نہیں جن صورتوں میں غسل فرض نہیں ہوتا ان میں لکھا تھا" اگر سو کر اٹھنے کے بعد کپڑوں پر تری دیکھے تو ان صورتوں میں غسل فرض نہیں. 1-یقین ہو جائے کہ مذی ہے اور احتلام یاد نہ ہو. 2-شک ہو جائے کہ منی ہے یا ودی اور احتلام یاد نہ ہو. 3-شک ہو جائے مذی ہے یا ودی اور احتلام یاد نہ ہو. 4-یقین ہو جائے کہ ودی ہے 5-شک ہو کہ منی, مذی یا ودی ہے اور احتلام یاد نہ ہو. البتہ پہلی, دوسری اورپانچویں صورت میں احتیاطاً غسل واجب ہو گا. کیونکہ اس میں امام ابو یوسف اور طرفین کا اختلاف ہے اور فتوی طرفین کے قول پر ہے۔"

 پوچھنا یہ ہے کہ ایک کنواری لڑکی کو اگر ہر روز شک و شبہ ہوتا ہو کہ رطوبت مذی ہے یا کہ منی ہے؟تو کیا ہر روز کے شک کی بنیاد پر احتیاطاً غسل کرنا واجب ہو گا ؟جبکہ خواب وغیرہ کچھ بھی یاد نہیں ہوتا۔ ہماری مدرسے کی بڑی باجی سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ جب تک کوئی خواب نہ دیکھا ہو صرف رطوبت کی وجہ سے غسل نہ کریں،یہ وہم ہے، مفتی صاحب مجھے طہارت میں وہم کی بیماری بھی ہے. ہر روز کچھ رطوبت بھی دیکھ لوں توغسل کرتی ہوں، مگر سردی کی وجہ سے کسی دن نہیں کر سکتی تو ساری نمازیں قضا ہو جاتی ہیں. مجھے نہیں سمجھ آتی کب غسل فرض ہوتا ہے؟مذی,منی,کا فرق بھی پڑھا ہے، مگر پھر بھی سمجھ نہیں آتی. مجھ پر کس حالت میں غسل فرض ہو گا؟کیا وہم دور کرنے کے لئے امام ابو یوسف کے فتوی پر عمل کر سکتی ہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وہم کا علاج وہم پر عمل ترک کرنا ہے ،لہذا جب تک خواب یاد نہ ہو یا منی ہونے کا یقین نہ ہو توآپ بجائے غسل کرنے کے وضو ہی پر اکتفاء کریں۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 163):
(و) عند (رؤية مستيقظ) خرج رؤية السكران والمغمى عليه المذي منيا أو مذيا (وإن لم يتذكر الاحتلام) إلا إذا علم أنه مذي أو شك أنه مذي أو ودي أو كان ذكره منتشرا قبيل النوم فلا غسل عليه اتفاقا كالودي، لكن في الجواهر إلا إذا نام مضطجعا أو تيقن أنه مني أو تذكر حلما فعليه الغسل والناس عنه غافلون (لا) يفترض (إن تذكر ولو مع اللذة) والإنزال (ولم ير) على رأس الذكر (بللا) إجماعا (وكذا المرأة) مثل الرجل على المذهب.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۷جمادی الثانیۃ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب