021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مذی ناپاک ہے ،لیکن اس سے غسل واجب نہیں ہوتا۔
78670پاکی کے مسائلجنابت کے احکام

سوال

میں اپنی ازدواجی زندگی الحمدللہ بہت ہی بہترین گزاررہا ہوں،لیکن ایک بات سمجھ نہیں آرہی کہ جب میں اپنی بیوی کے ہمراہ بیٹھ کر پیار و محبت کی باتیں کر کے اٹھنے لگتا ہوں تو ایک عجیب قسم کا (چپچپا سا مادا ) میرے عضوخاص سے بہنا شروع ہو جاتا ہے،مجھے وہ منی بھی معلوم نہیں ہوتی اور اچھل کر بھی نہیں نکلتی۔ کیااس سےمجھ پرغسل فرض ہوگیااور کیا اس سے میرےکپڑےبھی ناپاک ہوگئے؟اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ مذی ہے اور ناپاک ہے ،لیکن اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اورنمازوغیرہ کے لیے صرف وضو کرنا لازم ہوتا ہے،غسل کرنا لازم نہیں ہوتا،البتہ اس کے نکلنے کی شدت کو کم کرنے کے لیے بطور علاج غسل کرنا بہترومفید ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 165)
(لا) عند (مذي أو ودي) بل الوضوء منه ومن البول جميعا على الظاهر

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۷جمادی الثانیۃ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب