021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نکاح سے پہلے طلاق کے الفاظ کاحکم
78651طلاق کے احکامطلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں؟زید کی ابھی تک شادی  نہیں ہوئی اور اس نے قسم کھائی کہ اگر میں نے یہ کام کردیا تو میری بیوی مجھ پر طلاق اور اب زیدنے وہ کام کردیا اگر اب زید شادی کرے گاتو اس کے لیے اس قسم کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شادی کرنے کے بعدان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوگی،آیندہ کے لیے ایسے الفاظ کہنےسے احترازکرنا چاہیے۔

حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق (4/ 9):
(قوله فلو قال لأجنبية إن زرت فأنت طالق فنكحها فزارت لم تطلق) لأنه حين صدر لا يصح جعله إيقاعا لعدم المحل، ولا يمينا لعدم معنى اليمين، وهو ما يكون حاملا على البر لإخافته لأنه لم يصدر مخيفا لعدم ظهور الجزاء عند الفعل، وهو الزيارة هنا لعدم ثبوت المحلية عند وجود الشرط

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

07/جمادی الثانیہ1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب