021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
الربح السعودی ٹیلیگرام گروپ سے پیسے کمانا
78820جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

الربح السعودی ٹیلیگرام پر ایک گروپ ہے اس میں شریک ہونے کے بعد لنک دی جاتی ہے اور اس کو شیئر کی جاتی ہے اور جو اس لنک سے شریک ہو تو تیس ریال ملتے ہیں ۔اسی طرح ہر دو گھنٹے کے بعد اس میں کچھ دبانے کی بناء پر دو ریال ملتے ہیں ۔اور جب تین ہزار ریال ہوجائے تب ہی رقم نکالی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات نہیں مل سکی لہذا اس طرح پیسے کمانے کا کیا حکم ہے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ طریقہ ٹیلیگرام پر بوٹ(BOT) کے ذریعے سے  آمدنی کے طریقوں میں سے ایک ہے۔ ان طریقوں میں جائز اور ناجائز دونوں طرح کی صورتیں ہوتی  ہیں لہذا اس کے شرعی حکم کیلئے مزید تفصیلات درکار ہیں۔ مزید یہ کہ ان میں سے  اکثر طریقے غرر یعنی دھوکے پر مبنی ہوتے ہیں لہذا جب تک صورتحال واضح نہ ہوجائے  ان سے اجتناب کرنا چاہئے۔

حوالہ جات
۔

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۱۸/جمادی الثانیہ/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب