021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بھاپ لینے سے روزہ ٹوٹنے کا حکم
78889روزے کا بیانروزے کے مفسدات اور مکروھات کا بیان

سوال

روزے کی حالت  میں صاف سادہ پانی کی بھاپ لینے سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟ پانی بالکل سادہ تھا، اس میں کوئی خوشبو یا ذائقہ نہیں تھا اور بھاپ تین سے چار منٹ تک لی گئی ہے۔ جب خیال آیا کہ بھاپ سے روزہ نہ ٹوٹ جاتا ہو تو پھر چھوڑ دی۔ اس صورت میں کیا حکم ہے؟ روزہ بھی رمضان کے کفارہ کا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سادہ پانی کی بھاپ اگر حلق تک پہنچ جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؛ کیونکہ بھاپ پانی ہی ہوتا ہے، اور پانی حلق میں جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

 لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر بھاپ آپ کے حلق تک پہنچ گئی تھی تو آپ کا روزہ ٹوٹ گیا تھا۔ تین چار منٹ بھاپ لینے میں ظاہر یہی ہے کہ بھاپ حلق سے نیچے گئی ہوگی۔

حوالہ جات
الدر المختار (2/ 395):
لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا لو ذاكرا؛ لإمكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي.
رد المحتار (2 / 395):
(قوله: لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر ببخور وآواه إلى نفسه واشتمه ذاكراً لصومه أفطر لإمكان التحرز عنه. وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس، ولا يتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك؛ لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه، و  بين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله، إمداد.
المقالات الفقهیة للمفتی محمد رفیع العثماني رحمه الله، ضابط المفطرات،  (207):
(الف) کل شیئ واصل من الخارج إلی الجوف فهو مفطر، سواء کان مائعا أو جامدا، وسواء کان مما یتحلل (أي یذوب) أو لا، وسواء کان مما یؤکل أولا، وسواء کان مما فیه صلاح البدن من التغذي أو التداوي أولا…… الخ
(ب) إلا أن الهواء غیر مفطر بالإجماع، وکذا ما کان من قبیل الأعراض لا الجواهر، کالرائحة والبرودة والحرارة………. الخ
فالحاصل أنه إذا وصل شیئ من الخارج –سوی الهواء والأعراض- إلی المعدة أو الحلق أو الأمعاء إلی جوف آخر له مسلك إلی أحد هذه الثلاثة ……. أفطر الصائم.

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

  18/جمادی الآخرۃ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب