021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مستنداردوتفاسیراور شروح مشکوۃ کےنام
78941قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

مفتی صاحب !مجھے ہندی اور اردو زبانیں آتی ہیں، سوال ١-ان دونوں زبانوں میں قرآن مجیدکی تفسیرکے لئےکون سی کتاب پڑھیں؟اوراس کےمصنف کانام کیاہے؟سوال ٢-ان دونوں زبانوں میںمشكاة المصابيح کےلئےکون سی کتاب پڑھیں؟اوراس کےمصنف کانام کیاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اردو میں تفسیرکےلیےآپ" معارف القرآن" از مفتی محمدشفیع صاحب رحمہ اللہ تعالی یا آسان ترجمہ قرآن مجید ازمفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ تعالی کا مطالعہ فرمائیں اور مشکوۃ کی مستند وبہترین شرح اردوزبان میں  "مظاہر حق  "از نواب  محمد قطب الدین خان دہلوی  رحمہ اللہ تعالی (تسہیل شدہ ازمولاناعبداللہ جاویدغازی پوری صاحب)ہے،البتہ  مشکوۃ کی احادیث کی تشریح میں چونکہ علمی مباحث بھی شامل کی گئی ہیں،لہذا عوام کے لیے اس کے بجائے معارف الحدیث از مولانا منظور نعمانی صاحب رحمہ اللہ تعالی زیادہ مفید ہے۔

 البتہ یہ بات واضح رہے کہ  قرآن مجیدکی تفسیر وحدیث شریف کی تشریح میں جہاں کوئی بات سمجھ نہ آئے تو کسی مستند عالم دین سے معلوم کرلیا کریں، از خود کوئی مطلب نہ لیں، بہتر یہ ہے کہ یہ مطالعہ مستقل کسی مستندعالم دین کی نگرانی میں ہو۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۴جمادی الثانیۃ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب