021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
محلے کی مسجد میں جمعہ شروع کرنا
79039نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

آج کل لوگوں نے اپنے اپنے محلے میں تراویح اور نماز پانچگانہ کے لئے مساجد بنوائی ہیں ۔ تو اب بعض مفتیان حضرات اس میں نماز جمعہ شروع کر تےہیں  اور بعض علماء کرام ان کو منع کرتے ہیں، تو کیا ایسی مساجد میں نماز جمعہ جائز ہے یا نہیں  ؟ اگر جمعہ کی نماز جائز نہیں تو ظہر کی نماز کا اعادہ واجب ہے یا نہیں  ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر وہاں جمعہ کی شرائط موجود ہیں تو ایک سے زائد مساجد میں نماز جمعہ پڑھنا جائزہے،تاہم مناسب یہ ہے کہ بڑی مساجد میں جمعہ پڑھی جائے۔اگر لوگوں کی مصلحت محلے کی مقامی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے میں ہے تو اس میں پڑھنے میں حرج نہیں ہے۔

حوالہ جات
....

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

25/جمادی الثانیہ1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب