021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کینیڈامیں بینک کےساتھ مل کراپنامکان لینےکا حکم
79019خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

کیاکینیڈامیں بینک کےساتھ مل کراپنامکان لیاجاسکتاہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آج کل مغربی ممالک میں عموماًبینک کےساتھ مل کرگھرمورگیج پرلیاجاتاہےجس میں بینک اس شخص کوگھرخریدنےکےلئےرقم مہیاکردیتاہےاورپھرقسطوں میں اپناادھارسودسمیت وصول کرتاہےاوراس گھرکےکاغذات بطوررہن کےاپنےپاس رکھ لیتاہے،چونکہ یہ طریقہ کارسودپرمبنی ہے لہذا اس طرح سےبینک کےساتھ گھرلیناتوناجائزہے، البتہ اگربینک اس بات پرتیارہوجائےکہ بینک خودمطلوبہ گھرخریدےپھراس میں اپنانفع شامل کرکےقسطوں پرفروخت کردےتوایساکرناجائزہے۔اوراس کوشرکتِ متناقصہ کی صورت میں بھی لیاجاسکتاہے،جس میں خریداراوربینک دونوں رقم ملاکرگھرخریدتےہیں پھربینک اپنےحصہ کےچھوٹےچھوٹےیونٹس بناکرخریدارکوہرماہ بیچتارہتاہے۔بینک کےمملوکہ حصص کوخریدارجب تک خریدنہ لےوہ اس کاکرایہ اداکرتاہے۔

حوالہ جات
القران الکریم
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَذَرُوْا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِيْنَ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَأْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوْلِه وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوْسُ أَمْوَالِكُمْ لَاتَظْلِمُوْنَ وَلَا تُظْلَمُوْنَ وَإِنْ كَانَ ذُوْ عُسْرَةٍ فَنَظِرَة إِلٰى مَيْسَرَةٍ وَأَنْ تَصَدَّقُوْا خَيْر لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴾ [البقرة : ۲۷۸ إلى ۲۸٠ ] 
اعلاء السنن ((14/513
"قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادةً أو هديةً، فأسلف علی ذلك إن أخذ الزیادة علی ذلك ربا".

ولی الحسنین

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 ۲۶  جمادی الثانیہ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ولی الحسنین بن سمیع الحسنین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب