021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ڈیجیٹل کرنسیوں کے کاروبار کا حکم
79152خرید و فروخت کے احکامبیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام آج کل جو بٹ کوائن وغیرہ اور ٹریڈنگ کا سلسلہ ہر خاص و عام میں رائج ہیں اسکا شرعی حیثیت کیا ہے ۔ اور اسمیں پیسے انویسٹ کرنا ٹھیک ہیں یا نہیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بٹ کوائن اور اس طرح کی دوسری ڈیجیٹل کرنسیوں کا کوئی حسی وجود نہیں بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، جبکہ اس کی قانونی کوئی حیثیت نہیں ہے اس لیے اس کو کرنسی نہیں کہا جا سکتا، لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے۔

حوالہ جات
"قوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل} [النساء: 29] بالحرام، يعني: بالربا والقمار والغصب والسرق"
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 403):
"لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص"

احمد الر حمٰن

دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی

01/رجب /1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب