021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تین طلاقوں کے بعد بیوی سے ازدواجی تعلق قائم کرنا
79166طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین مسئلہ ھذا میں کہ ایک بندہ اپنی بیوی کو تین طلاقیں دینے کے بعد پھر اپنے پاس واپس گھر لے آتا ہے اور میاں بیوی والے تعلقات اور سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ طلاق ثلاثہ کے بعد ایسے مرد کا اپنی طلاق یافتہ بیوی کے ساتھ میاں بیوی والا سلسلہ جاری رکھنا جائز ہے یانا جائز ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تین طلاقوں سے عورت شوہر پر حرام ہوجاتی ہے، اس کے بعدرجوع بھی جائز نہیں اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح بھی جائز نہیں ہے۔ تین طلاق کےبعد دونوں کا ساتھ رہنا اور ازدواجی تعلقات قائم کرنا بالکل ناجائز اور حرام ہے اوراُن دونوں پر لازم ہے کہ فورا علیحدہ ہوجائیں۔

حلالہ:حلالہ شرعیہ کی صورت یہ ہے کہ تین طلاق والی عورت عدت گزارنے کے بعد کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے اور دوسرا شوہر اس کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کرے پھر وہ خود اپنی خوشی سے طلاق دیدے یا بقضاء الہٰی انتقال کرجائے، دونوں صورتوں میں عورت عدت گزارنے کے بعد پہلے شوہر سے نکاح کرسکتی ہے۔

حوالہ جات
صحيح البخاري- طوق النجاة (7/ 42)
حدثنا سعيد بن عفير قال حدثني الليث قال حدثني عقيل عن ابن شهاب قال أخبرني عروة بن الزبير أن عائشة أخبرته أن امرأة رفاعة القرظي جاءت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت يا رسول الله إن رفاعة طلقني فبت طلاقي وإني نكحت بعده عبد الرحمن بن الزبير القرظي وإنما معه مثل الهدبة قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لعلك تريدين أن ترجعي إلى رفاعة لا حتى يذوق عسيلتك وتذوقي عسيلته
الهداية شرح البداية (2/ 10)
وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها والأصل فيه قوله تعالى { فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره } فالمراد الطلقة الثالثة
البحر الرائق (4/ 61)
) وينكح مبانته في العدة وبعدها ) ( لا المبانة بالثلاث لو حرة وبالثنتين لو أمة حتى يطأها غيره ولو مراهقا بنكاح صحيح وتمضي عدته لا بملك يمين ) أي لا ينكح مبانته بالبينونة الغليظة

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۱/رجب المرجب/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمر فاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب