021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چالیس دن سے زیادہ نفاس
79828.62پاکی کے مسائلحیض،نفاس اور استحاضہ کا بیان

سوال

ایک عورت کا تیسرا بچہ پیدا ہوا ،  پہلے دو بچوں کی ولادت پر  ان کی مدتِ نفاس پورے  چالیس دن ہے ۔ اس دفعہ  چالیس دن پورے   ہوجانے کے بعدبھی  خون بند نہ ہوا تو اس عورت نے  کسی کے کہنے پرغسل کیا اور ہر نماز  کے لیے وضو ءکرکے نماز شروع کردی۔اب اس عورت کے لیے کیا حکم ہے ؟کیااس کا چالیس دن بعد نماز شروع کر دینا ٹھیک ہے؟جبکہ اس کے حیض کی عادت سا ت دن کی ہے جو کہ تئیس دن کے بعد آتا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ یہ عورت  معتادہ ہے ،تو  اس کی عادت کے مطابق یعنی چالیس دن نفاس شمار ہوگا اور اس کے بعد اگر  خون مسلسل آتا  رہے تو بعد  میں آنے والا خون استحاضہ کے حکم میں ہو گا۔لہذا اس کے بعد تئیس  دن طہر کے شمار ہوں گے اورنفاس کے غسل کے بعد ان تئیس دنوں میں ہر نماز کے وقت وضوء کر کے نماز ادا کرے گی۔ پھر عادت کے موافق سات دن حیض شمار ہوگا،  پھر اس کے بعد بھی خون آیا تو وہ استحاضہ شمار ہوگا، (یعنی جتنے دن حیض کی عادت تھی اتنے دن حیض شمار ہوگا،  پھر ایامِ طہر میں آنے والا خون استحاضہ شمار ہوگا)۔

حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عابدین  رحمہ اللہ:قوله:( والزائد على أكثره)، أي في حق المبتدأة، أما المعتادة ،فما زاد على عادتها ويجاوز العشرة في الحيض والأربعين في النفاس ،يكون استحاضة، كما أشار إليه بقوله :أو على العادة.
(ردالمحتار:1/285)
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ:وأكثره أربعون يوما، كذا رواه الترمذي وغيره؛ ولأن أكثره أربعة أمثال أكثر الحيض.والزائد على أكثره استحاضةلو مبتدأة، أما المعتادة فترد لعادتها، وكذا الحيض.
وقال العلامۃ ابن عابدین  رحمہ اللہ: قوله:( لو مبتدأة)، يعني إنما يعتبر ‌الزائد ‌على ‌الأكثر استحاضة في حق المبتدأة التي لم تثبت لها عادة، أما المعتادة فترد لعادتها أي ويكون ما زاد عن العادة استحاضة، لا ما زاد على ‌الأكثر فقط (قوله فترد لعادتها) أطلقه، فشمل ما إذا كان ختم عادتها بالدم أو بالطهر.
(الدرالمختار مع ردالمحتار:1/300)
قال جمع من العلماء رحمھم اللہ:وإن زاد الدم على الأربعين ،فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس ،هكذا في المحيط...... لو رأت ‌الدم بعد أكثر الحيض والنفاس في أقل مدة الطهر، فما رأت بعد الأكثر ،إن كانت مبتدأة وبعد العادة إن كانت معتادة ،استحاضة.(الفتاوی الھندیۃ:1/37)

محمد عمر الیاس

دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی

9رجب،1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر بن محمد الیاس

مفتیان

فیصل احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب