021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حرمین کے جنازوں میں شرکت کا حکم
79277جنازے کےمسائلنماز جنازہ

سوال

حرمین شریفین میں فرض نمازوں کے اوقات میں نمازِ جنازہ کثرت سے پڑھائی جاتی ہے، مسلکِ حنفی کے مقلد کو ایسے جنازے میں شرکت کی اجازت ہے؟ کیونکہ فقہائے احنافؒ کی کتابوں میں بلاعذر مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کو مکروہ لکھا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسجد میں بلاعذر جنازہ کی نماز ادا کرنا اگرچہ مکروہ ہے، لیکن چونکہ حرمین شریفین میں انتظامی مصلحت کی خاطر مسجد کی حدود میں جنازہ کی نماز ادا کی جاتی ہے، لہٰذا مسلکِ حنفی کے مقلد کو ایسی صورت میں نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے کی اجازت ہے۔

حوالہ جات
رد المحتار (6/386):
"( قوله: الاتباع أفضل ) أي اتباع الجنازة؛ لأنه بر الحي والميت، فالثواب المترتب عليه أكثر."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

10/رجب الخیر/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب