021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بینک میں چھوٹی موٹی مرمت کی مزدوری کا  حکم
79316اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

بینک میں بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کیلئے یا دوسری چیزوں کی مرمت کی ضرورت کیلئے باہر سے ان کاموں کے ماہر  لانے پڑتے ہیں۔بینک میں بجلی کی مرمت یا پانی اور گیس کے پائپ کی مرمت کرنے پر  مزدوری لینا کیسا ہے ؟قرآن وسنت کی روشنی میں جواب مطلوب ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب تک ضرورت نہ ہو،سودی بینک کے ہر قسم کے کام سے اجتناب کرنا چاہیے،البتہ اگرکوئی روزگارمیسرنہ ہوتوبوقت ضرورت سودی بینک میں صرف ان کاموں کی گنجائش ہے جوبراہ راست سودی لین دین اوراس کی کتابت وشہادت سے تعلق نہیں رکھتے،تاہم ان کاموں میں بھی نیت سودی لین دین میں تعاون کی نہ ہو۔سوال میں ذکر کردہ کام جائز  ہیں کیونکہ اس کا تعلق براہ راست سودی معاملات سے نہیں ہے، اس لیے کہ یہ گناہ میں براہ راست تعاون نہیں ہے۔ البتہ اس سے بھی بچنا  بہتر ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 391):
(و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره وقيل يكره لإعانته على المعصية

ولی الحسنین

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

۱۴  رجب ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ولی الحسنین بن سمیع الحسنین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب