021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
انویسٹمنٹ کمپنی میں سرمایہ کاری کا حکم
79337مضاربت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

کئی سال پہلے زید،عمر اور بکر نے ایک مشترکہ کمپنی کھولی اوریہ کمپنی آن لائن بزنس مارکیٹ پلیس (ایمازون) کے پلیٹ فارم پر آئی فون موبائل کی خرید وفروخت کا کاروبار کرتی ہے،اس کمپنی میں مالکان کا اپنا سرمایہ بھی لگا ہواہےاوردوسرے لوگوں سےمضاربت کےطور پربھی سرمایہ وصول کرتی ہے،شرائط کی تفصیلات منسلک کی گئی ہیں،ان میں سے بعض شرائط پر مقامی علماء اعتراض کرتے ہیں،آپ سے درخواست ہے کہ آپ تمام شرائط کو ملاحظہ کرکے شریعت کے مطابق رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

لوگوں سے انویسٹمنٹ کے نام پر رقوم لے کر انہیں نفع کا جھانسہ دینے اور رقوم لے کر فرار ہونے کا سلسلہ ہمارے یہاں قدیم ہے،لہٰذا انویسٹر اورانویسمنٹ لے کر کاروبار کرنے والی کمپنی،دونوں کی خیر خواہی کے لیے مسلسل تجربات کے نتیجے میں کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں، جو کسی انویسٹمنٹ کمپنی کے کاروبار سے متعلق فتوی جاری کرنے کے لیے ضروری ہیں:

1.    کمپنی قانونی ہو اور باقاعدہ رجسٹر ہو، اس کے پاس اس رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ موجود ہو،اس کی رجسٹریشن "نان بینکنگ فنانشل انسٹی ٹیوشن"، "ایسٹ مینجمنٹ کمپنی" یا "فنڈ" کے طور پر ہویا اس کے علاوہ کسی قانونی حیثیت کی حامل ہو اور اسے لوگوں سے انویسٹمنٹ لینے اور نفع دینے کا قانوناً اختیار ہو، اگر اس کے لیے کسی قسم کے لائسنس کی ضرورت ہو تو وہ اس کے پاس ہو، نیز وہ پیسے اسی طریقے سے لے جو قانوناً درست ہو۔

2.     کمپنی کی نگرانی مستند علماء کرام کر رہے ہوں جو اس میدان میں مہارت و تجربہ رکھتے ہوں۔

3.    یہ علماء کرام کمپنی کے افعال اور آمدنی کی نگرانی اور ان کے درست ہونے کا واضح تحریری سرٹیفکیٹ دیں۔

مندرجہ بالا تینوں شرائط بالترتیب دیکھی جائیں، یعنی اگر پہلی نہ پائی جائے تو دوسری اور تیسری کے پائے جانے کا اعتبار نہ ہوگا اور کمپنی سےمتعلق فتوی نہیں دیا جا سکے گا اور اگر دوسری نہ پائی جائے تو تیسری کا اعتبار نہیں ہوگا،لہذا اگر آپ کی کمپنی یہ تینوں شرائط بالترتیب پوری کرتی ہو تو اس کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، لائسنس اور شریعہ سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپیاں ،جس میں سرمایہ کاری حاصل کرنے کا،سرمایہ کاری کرنے کا اورنفع نقصان تقسیم کرنے کا مکمل طریقہ کاردرج ہو،اور نگرانی کرنے والے علماء کرام کے نام سوال کے ساتھ ارسال کر دیں تاکہ ہم تحقیق کر کے جواب دے سکیں۔

حوالہ جات
.....

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

        ۱۴رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب