021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ڈیجیٹل تصویر(اوتار،ایموجی)کا حکم
79465جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

 آج کل ایک نئی قسم کی تصویر آئی ہے جسے Avatar یاBit-emoji کہتے ہیں جس میں انسان ایک مجسمہ کے اعضاء کو اپنے اعضاء جسمانی کے مثل بنا کر اپنا ایک ہم شکل کارٹون بناتا ہے، کیا یہ بھی تصویر کے حکم میں داخل ہے؟ نیز اسکا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ڈیجیٹل تصویر کےے بارے میں علمائےکرام کا ختلاف ہے،جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

1:ڈیجیٹل تصویر اصل میں آئینہ میں دکھائی دینے والے عکس کی مانند ہے۔ناجائز تصویر کے حکم میں داخل نہیں ہے،لہٰذا جس  چیز کا عکس دیکھنا جائز ہے اس کی تصویر یا ویڈیو بھی جائز ہےاور جس کا عکس دیکھنا جائز نہیں اس کی تصویر یا ویڈیو بھی جائز نہیں ہے۔

2:ڈیجیٹل تصویر عام پرنٹ تصویر کے حکم میں ہے،لہٰذاصرف ضرورت کے وقت جائز ہے۔

3:ڈیجیٹل تصویر کے تصویر ہونے یا نہ ہونے میں چونکہ ایک سے زائد فقہی آراء موجود ہیں۔اس لئے صرف شرعی ضرورت اور معتبر دینی یا دنیوی مصلحت کی خاطر ایسی چیزوں اور مناظر کی تصویر اور ویڈیوبنانے کی گنجائش ہے جن میں تصور ہونے کے علاوہ کوئی اور حرام پہلو مثلاً عریانیت،موسیقی یا غیر محرم کی تصاویر وغیرہ نہ ہوں۔

لہٰذااوتار، ایموجی (Avatar, bit emoji)کسی جائز ضروری مقصد(تعلیم و تربیت یا اشاعتِ دین) کیلئے بنائی جائے اور ڈیجیٹل شکل میں ہو تواس کی گنجائش ہے بشرطیکہ بے حیائی اور بے پردگی پر مشتمل نہ ہو۔ اگر جائز و ضروری مقاصد کے علاوہ ہو تو اس سے اجتناب ضروری ہے۔

حوالہ جات
صحيح البخاري (3/ 82)
حدثنا عبد الله بن عبد الوهاب، حدثنا يزيد بن زريع، أخبرنا عوف، عن سعيد بن أبي الحسن، قال: كنت عند ابن عباس رضي الله عنهما، إذ أتاه رجل فقال: يا أبا عباس، إني إنسان إنما معيشتي من صنعة يدي، وإني أصنع هذه التصاوير، فقال ابن عباس: لا أحدثك إلا ما سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: سمعته يقول: «من صور صورة، فإن الله معذبه حتى ينفخ فيها الروح، وليس بنافخ فيها أبدا» فربا الرجل ربوة شديدة، واصفر وجهه، فقال: ويحك، إن أبيت إلا أن تصنع، فعليك بهذا الشجر، كل شيء ليس فيه روح۔
صحيح البخاري )7/ 25 (
حدثنا إسماعيل، قال: حدثني مالك، عن نافع، عن القاسم بن محمد، عن عائشة، زوج النبي صلى الله عليه وسلم ، أنها أخبرته: أنها اشترت نمرقة فيها تصاوير، فلما رآها رسول الله صلى الله عليه وسلم قام على الباب فلم يدخل، فعرفت في وجهه الكراهية، فقلت: يا رسول الله، أتوب إلى الله وإلى رسوله، ماذا أذنبت؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ما بال هذه النمرقة؟» قالت: فقلت: اشتريتها لك لتقعد عليها وتوسدها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن أصحاب هذه الصور يعذبون يوم القيامة، ويقال لهم: أحيوا ما خلقتم "
وقال: «إن البيت الذي فيه الصور لا تدخله الملائكة»
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 648)
(قوله أو مقطوعة الرأس) أي سواء كان من الأصل أو كان لها رأس ومحي، وسواء كان القطع بخيط خيط على جميع الرأس حتى لم يبق له أثر، أو بطليه بمغرة أو بنحته، أو بغسله لأنها لا تعبد بدون الرأس عادة وأما قطع الرأس عن الجسد بخيط مع بقاء الرأس على حاله فلا ينفي الكراهة لأن من الطيور ما هو مطوق فلا يتحقق القطع بذلك، وقيد بالرأس لأنه لا اعتبار بإزالة الحاجبين أو العينين لأنها تعبد بدونها وكذا لا اعتبار بقطع اليدينأو الرجلين بحر (قوله أو ممحوة عضو إلخ) تعميم بعد تخصيص۔

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

19/رجب/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب