79541 | رضاعت کے مسائل | متفرّق مسائل |
سوال
میرے بھائی نے میرے چھوٹے ماموں کے ساتھ میری نانی سے ایک یا دو مرتبہ دودھ پیا ہے۔ اب میرے بڑے ماموں کی بیٹی کا نکاح اسی بھائی کے ساتھ ہوا ہے۔ یہ نکاح درست ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آپ کا مذکورہ بھائی نانی کا دودھ پینے کی وجہ سے اپنے تمام ماموؤں اور خالاؤں کا رضاعی بھائی، ماموؤں کی اولاد کا رضاعی چچا اور خالاؤں کی اولاد کا رضاعی ماموں بن گیا ہے۔ لہٰذا اس کا بڑے ماموں کی بیٹی کے ساتھ نکاح شرعا ناجائز اور غیر معتبر ہے، وہ اس کی رضاعی بھتیجی ہے۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 343):
يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا، حتى أن المرضعة لو ولدت من هذا الرجل أو غيره قبل هذا الإرضاع أو بعده، أو أرضعت رضيعا، أو ولد لهذا الرجل من غير هذه المرأة قبل هذا الإرضاع أو بعده، أو أرضعت امرأة من لبنه رضيعا، فالكل إخوة الرضيع وأخواته، وأولادهم أولاد إخوته وأخواته.
الدر المختار (3/ 217-212):
( ويثبت به )….. ( أمومية المرضعة للرضيع و ) يثبت ( أبوة زوج مرضعة ) إذا كان ( لبنها منه له ) وإلا لا كما سيجيء ( فيحرم منه ) أي بسببه ( ما يحرم من النسب ) رواه الشيخان…… ( ولا ) حل ( بين الرضيعة وولد مرضعتها ) أي التي أرضعتها ( وولد ولدها ) لأنه ولد الأخ.
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
24/رجب المرجب /1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |