021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
27رجب کا روزہ
79544روزے کا بیاننفلی روزے کا بیان

سوال

کیارجب کی 27/28 تاریخ کا روزہ رکھنا بدعت میں شامل ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رجب کا مہینہ حرمت والے مہینوں میں سے ہے، ان مہینوں میں عبادت کا ثواب زیادہ ہے، البتہ 27 رجب کو تخصیص کے ساتھ روزہ رکھنے  اور  اس رات شب بیدار رہ کر مخصوص عبادت کرنے کا التزام درست نہیں، اسی طرح اس دن کے روزہ کے متعلق سنت ہونے کا اعتقاد بھی درست نہیں  ہے ۔

حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ رجب کے مہینے میں27 رجب کو روزہ رکھنے کے متعلق فرماتے ہیں:

اس امر کا التزام نا درست اور بدعت ہے“۔(فتاویٰ رشید یہ مع تا لیفات رشید یہ،ص: 148)

حوالہ جات

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

26/رجب1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب