021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"نوجوان کی توبہ اور شرق و غرب تک چالیس قبرستان سے عذاب دور ہونا” روایت کی حقیقت
80983حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

جب کوئی نوجوان توبہ کرتا ہے تو مشرق سے مغرب تک تمام قبرستان سے چالیس دن تک اللہ عذاب کو دور کر دیتا ہے۔ کیا یہ روایت درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ بالا کلام کو سوشل میڈیا پر "سنن ابن ماجہ" کی طرف منسوب کرکے پیش کیا جاتا ہے، حالانکہ حقیقت میں یہ کلام نہ ہی سنن ابن ماجہ میں ملتا ہےاور نہ ہی احادیث مبارکہ کی دوسری کتب میں ملتا ہے۔ بظاہر یہ روایت ثابت نہیں ہے، لہذا ایسی باتوں کی نسبت نبیﷺ کی طرف کرنا صحیح نہیں ہے۔

حوالہ جات
1.  '' إذا مات شاب تائب يرفع الله العذاب عن مقابر المسلمين أربعين عاما لكرامته عند الله ''
2. إذا تاب شاب فإن الله يرفع العذاب عن أهل قبور ما بين المشرق والمغرب أربعين يوماً.

احمد الرحمٰن

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

24/محرم الحرام/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے