021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کوشش کے باوجود علم حاصل نہ ہورہا ہو تو کیا کرے
80787علم کا بیانعلم کے متفرق مسائل کابیان

سوال

ایک شخص دنیا کی محبت میں پڑاتھا۔ پھر اس نے دین کو چنا  لیکن اس کے گناہوں کی وجہ سےاس کو علم حاصل نہیں ہورہا اور سیکھنے کے باجود اس کو قرآن پڑھنا نہیں آرہا۔وہ دنیا کی محبت سے نکلنا چاہتاہے  اور اسی  ڈر سے  دین کو بھی نہیں چھوڑ رہا کہ واپس گناہوں میں مبتلا ہوجائے گا۔ ایسے شخص کو کیا کرنا چاہیے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دین کے راستے میں بہت سی تکالیف ، مشکلات اور آزمائشیں آتی ہیں ، اگر انسان ان پر صبر کرے اور ثابت قدم رہے تو یہ تکالیف پچھلے گناہوں کا کفارہ اورآئندہ کے لیے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنتی ہیں۔اگر اللہ تعالی نے آپ کو  دین کے راستے پر چلنے اور علم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے توآپ اس پر ثابت قدم رہیں۔اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق  سیکھنے کی کوشش کریں۔    قرآن وحدیث میں مذکور  دعاؤں کا اہتمام  اور اللہ تعالی سے  مانگتے رہیں تو   ان شآء اللہ  دنیا کی  محبت بھی ختم ہوجائے گی اور علم حاصل کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

حوالہ جات

عبدالقیوم   

         دارالافتاء جامعۃ الرشید

26/رجب/1444            

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالقیوم بن عبداللطیف اشرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب