79667 | حج کے احکام ومسائل | حج وعمرہ کے فرائض،واجبات کابیان |
سوال
السلام علیکم!ایک مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ ایک آدمی عمرے پر گیا ہوا ہےاور جیسا کہ علماء کہتے ہیں کہ حج اور عمرے کے دوران سب سے افضل عبادت بیت اللہ کا طواف کرنا ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ آیا بندہ نفلی طواف کو درمیان میں چھوڑ سکتا یا نہیں ؟یا نفلی طواف کو بھی شروع کرنے کے بعد پورا کرنا لازم ہے ،جیسا کہ نفلی نماز شروع کرنے سے لازم ہو جاتی ہے ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نفل نماز کی طرح نفلی طواف بھی شروع کرنے سے لازم ہو جاتا ہے،لہذا اسے مکمل کرنا لازم ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی. رحمہ اللہ:ولزم نفل شرع فيه بتكبيرة الإحرام أو بقيام الثالثة شروعا صحيحا.
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ: قوله :(ولزم نفل إلخ) أي لزم المضي فيه ، وكذا الاعتكاف على قول
محمد، ودخل فيه الصلاة والصوم والحج والعمرة والطواف والاعتكاف على قولهما.
(الدر المختار مع رد المحتار:2/29)
قال العلامۃ الحصکفی. رحمہ اللہ: أو طاف للقدوم؛لوجوبه بالشروع ،أو للصدر جنبا.
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ: قوله:( لوجوبه بالشروع) أشار إلى أن الحكم كذلك في كل طواف هو تطوع. (الدر المختار مع رد المحتار:2/550)
محمد عمر بن محمدالیاس
دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی
28رجب،1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عمر بن محمد الیاس | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |