021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایکونیکس (Econex)کمپنی کا پروجیکٹ ڈی نیکس(DNEX)
79581جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

مجھے ایک پاکستانی MLM ( ملٹی لیول مارکیٹنگ ) کمپنی " ECONEX " کے ساتھ کاروبار کے سلسلے میں شرعی تحقیق کرنی ہے۔ کاروبار کی نوعیت بتلانے سے  پہلے اس کمپنی کا مختصر تعارف ضروری ہے۔ ایکونکس "ECONEX " ایک (Pvt) Limited) پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے، جو کہ SECP ( سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ) سے منظور شدہ ہے۔ اس کمپنی نے دور جدید کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو Promote کرنے کے لیے Network Marketing کا سہارا لیا ہے اور تقریبا پچھلےچار سال سے اس کاروبار سے متعلق ہے۔

          دیگر MLM ( ملٹی لیول مارکیٹنگ ) کمپنیوں کی نسبت " ECONEX"کمپنی کا طریقہ کار مختلف اور دائرہ کار کافی وسیع ہے۔ فی الحال اس کمپنی کےUnder پانچ ( 5 ) پروجیکٹس ہیں :

1  (ایکونکس آن لائن اسٹور  (2 ای نیکس" E nex "            3)بی نیکس" B nex "

4  (پی نیکس " P nex "  5)ڈی ٹیکس " D nex "

 ڈی نیکس " D nex" :

          ڈی نیکس یعنی ( Direct Sale Marketing )۔ ہمارا سوال چونکہ اسی پروجیکٹ " D nex " سے متعلق ہے، اس لیے اس کو تفصیلاً ذکر کیا جائے گا۔ Dnex (Direct sale marketing)پروجیکٹ میں کمپنی کا مقصد اپنی پروڈکٹس (Products ) کی فروخت ہی ہے، مگر عوام کےذریعےیہ کام کیا جاتا ہے۔

  Dnex پروجیکٹ میں شامل ہونے کا طریقہ کار :

          اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے لیے سب سے پہلے متعلقہ فرد کو " ECONEX " کمپنی جوائن Join کرنا ہو گی، جس کے بعد اس فرد کو Company کی رکنیت(Membership) حاصل ہو جائے گی ۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ وہ فرد کمپنی کےonline storeسے خریداری کرنے کا اہل ہو گا، اور اگر چاہے تو Online Store سے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ کمپنی کی پروڈکٹس خریدنے کے بعد انہیں آگے Sale بھی کرسکتا ہے۔لیکن اس پروجیکٹ میں باقاعدہ کاروبار کا آغاز کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ فرد پہلے ایک مرتبہ Company کی پروڈکٹس کی خریداری کرے گا، جو کہ بنڈل(Bundles)کی صورت میں موجود ہوتی ہیں۔

بنڈلز(Bundles) کی ترتیب:

          " Dnex " پروجیکٹ میں کمپنی کی Products کے چار قسم کے Bundles موجود ہیں، جن کی قیمت بالترتیب یہ ہے :3000 ،  7000اور12000روپے۔

پہلے دو  Bundles میں دو مخصوص پروڈکٹس مورینکس کیپسول اینڈ مورینگاٹی “Morinex Capsules & Moringa Tea”فروخت کی جاتی ہیں ، جو کہ میڈیسن سے متعلق ہیں ۔ لیکن 12000 روپے والے بنڈل میں Multiple Products( ایک سے زیادہ مصنوعات ) ہوتی ہیں، جن میں کچن سے متعلق اور دیگر روز مرہ کے استعمال والی اشیاء شامل ہوتی ہیں۔ اس بنڈل Bundle میں 2 عدد بنڈلز موجود ہوتے ہیں جن میں مختلف اشیاء پیک ہوتی ہیں، اور Buyer /خریدار کو ان میں سے کوئی ایک بنڈل منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔اور 1700 روپے والے بنڈل میں بھی یہی ترتیب ہوتی ہے، البتہ اس بنڈل میں items زیادہ ہوتے ہیں اور تعداد بھی تین ہوتی ہے، یعنیBuyer کو اس بنڈل میں موجود تین بنڈلز میں سے اپنی پسند یا ضرورت کے مطابق کسی ایک بنڈل کو خریدنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے ۔اب وہ متعلقہ فرد ان چار بنڈلزBundles/ میں سے کسی بھی بنڈل کی خریداری کر لے گا تو اسے " Dnex Project " میں کام کرنے کی/Authorityاتھارٹی حاصل ہو جائے گی، یعنی کمپنی اس فرد کو اس خریداری کے بدلے میں life Time Distribution دے گی۔

 Dnex " میں کام کرنے کا System مندرجہ ذیل ہے :

          جب متعلقہ فرد کو Dnex Project میں کام کرنے کی اتھارٹی حاصل ہو جاتی ہے تو اب اسے آگے مزید لوگوں کو کمپنی Join کروا کر اس کی پروڈکٹس(Products) خریدنے کا مشورہ دینا ہوتا ہے۔ اور جب کوئی شخص اس فرد کے مشورہ دینے سےکمپنی جوائن کر لینے کے بعد اس کی Products کی خریداری کرتا ہے، تو کمپنی اس متعلقہ فرد کو Products کے Sale کروانے پر %23 کمیشن دیتی ہے۔ ( بالفرض اگر اس نے 3000 روپے والا بنڈل Sale کروایا تو کمپنی اس کو 3000 روپے کا % 23 حصہ بطور کمیشن دے گی )۔ اسی طرح جب دو بندوں نے اس فرد کے مشورہ دینے پر کمپنی کو جوائن کر کے اس کی Product کی خریداری کی تو اس متعلقہ فرد کے Under اس پروجیکٹ Dnex” کا حصہ بن جائیں گے، جنہیں Right اور Left کا نام دیا جاتا ہے، اور اس فرد کا ایک جوڑا Pair مکمل ہو جائے گا ۔ اب اس Pair کے مکمل ہونے پر کمپنی اس متعلقہ فرد کو مزید %17 کمیشن بھی دے گی ، اور ساتھ میں Pair کے مکمل ہونے پر اسے Points بھی ملیں گے۔ پھر مطلوبہ پوائنٹس کی مقدار پوری کرنے پر کمپنی کی طرف سے متعلقہ فرد کو Reward بھی دیاجاتا ہے۔

Rewards ( انعام ) کی تفصیل :

Rewards کا تعلق ان پوائنٹس کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ Pairs کے مکمل ہونے پر ملتے ہیں۔ اور اس کے کل آٹھ /Stepsدرجات ہوتے ہیں۔ یعنی ہر Step میں اس متعلقہ فرد کو پوائنٹس کی مطلوبہ مقدار پوری کرنی ہوتی ہے، البتہ پوائنٹس کی مقدار پوری کرنے کے لیے وقت کی شرط نہیں لگائی جاتی کہ اگر آپ نے اتنے وقت کے اندر اتنے پوائنٹس پورے کیے تو تب ہیReward ( انعام )ملے گا ، بلکہ وہ مطلق ہوتے ہیں۔ یعنی کہ جب بھی وہ فرد ان پوائنٹس کی مقدار پوری کر لے گا تو کمپنی اسے Reward دے گی، اب چاہے وہ ایک ماہ میں مطلوبہ مقدار پوری کرتا ہے یا ایک سال میں، اب وہ دو افراد آگے مزید بندوں کو Company جوائن کر کے اس کیProducts خریدنے کا مشورہ دیں گے اور مزید جو لوگ کمپنی Join کریں گے، وہ ان کے نیچے Right اور Left کی ترتیب پرDnex Project کا حصہ بنتے جائیں گے اور یوں اوپر والے فرد کے Under (ماتحت ) باقاعدہ ایک Team بن جائے گی۔ اب اگر وہ اوپر والا فرد مزید لوگوں کو Company جوائن کروا کر اس کی Products فروخت کروائے گا تو اسے ہر Sale out ( آگے فروخت کروانے ) پر% 23 کمیشن ملے گا، اور اگر وہ فرد بالفرض آگے مزید لوگوں کو Company جوائن نہیں بھی کرواتا تو بھی اس کی Team میں جو افراد کام کر رہے ہوں گے ان کی وجہ سے Pairs بننے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس اوپر والے فرد کو ہر Pair مکمل ہوئے پر کمپنی% 17 کمیشن دے گی ، یعنی Team کا فائدہ نیچے سے لے کر اوپر تک سب کو ہوتا ہے ۔ اب یہ اس فرد پر منحصر ہے کہ وہ کس حد تک محنت کرتا ہے، وہ جتنی محنت کرے گا اس کی آمدنی اتنی ہی زیادہ ہو گی۔ یعنی وہ جس قدر مزید افراد کو کمپنی Join کروا کے اس کی پروڈکٹس Sale کروانے گا اس کی آمدنی میں اتنا ہی اضافہ ہوتا جائے گا ۔

جناب بڑی نوازش ہو گی کہ آپ " ECONEX " کمپنی کے اس " Dnex Project " والے کاروبار کی شرعی تحقیق کریں ، تا کہ امت مسلمہ دور جدیدکے نئے کاروبار آگاہ ہوں اور شرعی اصولوں پر کاربند ہوں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ملٹی لیول مارکیٹنگ میں شرعاً کئی طرح کی خرابیاں ہیں:

          ۱)اس طرح کی کمپنیاں اپنے ممبر کے لیے ایک کوڈ جاری کرتی ہیں جسے ریفرل کوڈ(referral code)کہتے ہیں۔کمپنی کا ممبر اپنے کوڈ کے ذریعے سے دوسروں کو کمپنی کی کسی پروڈکٹ کو خرید کر کمپنی میں شامل ہونے کا کہتا ہے، جس پر اس کو کمیشن ملتا ہے۔کمپنی کا ممبر بننے اور یہ کوڈ حاصل کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ پہلے کمپنی کی کوئی پروڈکٹ خریدی جائے، اگر کوئی پروڈکٹ نہیں خریدی تو کمیشن کا بھی حق حاصل نہیں ہوگا۔ کمیشن پر کام کرنے کے لیے کمپنی کی کسی پروڈکٹ کی خریداری کی شرط لگانا جائز نہیں، یہ ایک معاملہ کو دوسرے معاملے کے ساتھ مشروط کرنا ہے جو کہ شرعا جائز نہیں ہے۔

          ۲) کمپنی کی پروڈکٹ خرید کر اس کا ممبر بننے والا شخص اس بنیاد پر پیسے لگاتا ہے کہ وہ مزید لوگوں کو اس کمپنی کا ممبر بنائے گا ،تو اس کو  لگائی گئی رقم کے ساتھ نفع بھی ہوگا اور اگر وہ ممبر نہ بنا سکا تو یہ رقم بھی ضائع ہو جائے گی۔اس طرح کا معاملہ شرعا قمار یعنی جوے کے تحت آتا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سود ہوتی ہے۔لہٰذا مذکورہ کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا اور اس سے نفع حاصل کرنا حرام ہے۔

     ۳) کمپنی کا ممبر جن لوگوں کو براہ راست کمپنی کی پروڈکٹ بیچتا ہے ان کا کمیشن لینا اس کے لیے درست ہے، لیکن ملٹی لیول مارکیٹنگ میں کمپنی کا ممبر آگے جو ممبر بناتا ہے ان کا بھی کمیشن لیتا ہے، اور آنے والا ممبر جو مزید ممبر بناتا ہے ان کا کمیشن بھی پہلے والے کو ملتا ہے۔ اس طرح ایک پوری چین(chain) کی شکل بن جاتی ہے جس میں اوپر والوں کو دونوں طرح سے کمیشن ملتا ہے، چاہے ممبر انہوں نے شامل کیا ہو یا نیچے والوں میں سے کسی نے، نیچے والوں کے عمل سے ملنے والا کمیشن بغیر عمل کے اجرت(کمیشن) لینا ہے جو کہ ناجائز ہے۔

     یہ بات بھی واضح رہے کہ ملٹی لیول مارکیٹنگ(MLM) کمپنیز ایکٹ2017 سیکشن 301 کی وضاحت کے مطابق غیر قانونی ہے، لہٰذا اس طرح کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنا شرعا نا جائز ہے۔

حوالہ جات
كتاب فتح القدير - باب البيع الفاسد- ص446
قال (وكذلك لو باع عبدا على أن يستخدمه البائع شهرا أو دارا على أن يسكنها أو على أن يقرضه المشتري درهما أو على أن يهدي له هدية) ؛ لأنه شرط لا يقتضيه العقد وفيه منفعة لأحد المتعاقدين؛ ولأنه - عليه الصلاة والسلام - نهى عن بيع وسلف؛ ولأنه لو كان الخدمة والسكنى يقابلهما شيء من الثمن يكون إجارة في بيع، ولو كان لا يقابلهما يكون إعارة في بيع.
«وقد نهى النبي - عليه الصلاة والسلام - عن صفقتين في صفقة»
البحر الرائق (8/ 554)
 ومعنى شرط الجعل من الجانبين أن يقول إن سبق فرسك فلك علي كذا وإن سبق فرسي فلي عليك كذا وهو قمار فلا يجوز لأن القمار من القمر الذي يزاد تارة وينقص أخرى وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من القمارين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه ويجوز أن يستفيد مال صاحبه فيجوز الازدياد والنقصان في كل واحد منهما فصار ذلك قمارا وهو حرام بالنص
 
PR No.269:
SECP WARNS PUBLIC AGAINST INVESTING IN FRAUDULENT INVESTMENT SCHEMES; It is reiterated that raising un-authorized deposits from the general public, indulging in referral marketing, MLM, Pyramid and Ponzi Schemes are unlawful activities in terms of section 301 of the Companies Act, 2017.

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۲۷/رجب الخیر/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب