80009 | روزے کا بیان | روزے کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
روزوں کے فدیہ کی رقم کن لوگوں کو دی جاسکتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
روزوں کا فدیہ صرف اسی شخص کو دیا جاسکتا ہے جو زکوٰۃ کا مستحق ہو یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یاساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابررقم یا ضرورت سے زائد سامان نہ ہواور وہ سیّد، ہاشمی اور عبّاسی بھی نہ ہو ۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 194)
ومصرف هذه الصدقة ما هو مصرف الزكاة كذا في الخلاصة۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (2/ 339)
باب المصرف أي مصرف الزكاة و العشر، ۔۔۔ (هو فقير، وهو من له أدنى شيء) أي دون نصاب أو قدر نصاب غير نام مستغرق في الحاجة.
وهو مصرف أيضاً لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة، كما في القهستاني۔
محمدمصطفیٰ رضا
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
26/شعبان/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |