021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تجارت کی نیت سے خریدی گئ گاڑیوں پر زکوۃ کا حکم
80038.62زکوة کابیانان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی

سوال

 میرے پاس کچھ نقد رقم تھی جو میں نے اپنے بیٹے کو  کاروبار  کی خاطر دی  تھی اور میرا بیٹا میرےزیرِ کفالت  ہے پھر اس نے میری دی ہوئی رقم سے گاڑیاں خریدی اور بیچیں، کیا ان گاڑیوں پر زکوۃ ہوگی؟  جبکہ صرف ایک گاڑی پر سال گزرا ہوا ہے۔

تنقیح:سائل نے بذریعہ فون بتایا کہ والد صاحب کی طرف سے  یہ رقم بطورِ ہدیہ(گفٹ) کاروبار کے لیے دی تھی اور ان پیسوں سے گاڑیاں کاروبار کی نیت سے ہی خریدی گئ تھیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

والد صاحب سے   لی گئ  رقم سے بیٹے نے تجارت کی نیت سے جو گاڑیاں خریدی ہیں، ان گاڑیوں کی مالیت  اگر  دیگر قابلِ زکوۃ اثاثوں کے ساتھ مل کر نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت  )  کو پہنچتی ہو تو  ان پر  سال گزرنے کے بعد  ڈھائی  فیصد زکوۃ اداکرنا لازم ہوگی، نیز مالِ تجارت یعنی گاڑیوں کی    مارکیٹ ویلیو کا اعتبارہوگا۔

حوالہ جات
الدر المختار للحصفكي (2/ 329)
(وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين) لان الكل للتجارة وضعا وجعلا (و) يضم
(الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة)
   فتح  القدير :(كتاب الزكوة ،باب زكوة المال)) 2/166)
الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنة ما كانت إذا بلغت قيمتها نصابا من الورق والذهب۔۔۔وتشترط نية التجارة لأنه لما لم تكن للتجارة خلقة فلا يصير لها إلا بقصدها فيه۔
 

عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

۴؍رمضان المبارک  ؍۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب