021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حج بدل کا حکم
80239حج کے احکام ومسائلحج بدل کے احکام

سوال

میرے دادا ابو حج ادا کیے بغیر فوت ہو گئے مگر انکی نصیحت تھی۔  تو اب ان کی پوتی نے ان کی طرف سے حج بدل ادا کرنا تھا مگر پیسے ختم ہو گئے۔  تو کیا دادا ابو کی طرف سے کوئی دوسرا بندہ حج بدل ادا کر سکتا ہے جو دادا ابو کا خونی رشتہ دار نہ ہو، یعنی ہم دادا ابو کا حج کسی اور کے ذریعے کرواسکتے ہے جو ہر سال نفلی حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔ تو ہم نے ان کو درخواست کی ہے کہ اگر اس سال آپ ہمارے دادا کی طرف سے حج بدل کی نیت کرلیں۔ اور ہم نے اس حج بدل کی ادائیگی کے لیے انکو حج کا خرچ 12 لاکھ روپے بھی نہیں دیا،  کیوں کہ وہ کسی ادارے کی طرف سے حجاج کی خدمات کے لیے فری میں جاتے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر مرحوم دادا نے حج بدل کی وصیت میں کسی خاص شخص کو معین کرکے کہہ دیا کہ اس کے سوا میرا حج بدل کوئی نہ کرےتو کسی دوسرے سے اس کا حج بدل کرانا جائز نہیں اور اگر معین تو کیا مگر دوسرے شخص کی نفی نہیں کی یعنی صرف اتنا کہا کہ میرا حج بدل فلاں شخص کرےتو ایسی صورت میں بہتر تو یہی ہے کہ اسی شخص متعین سے حج بدل کروایا جائے، البتہ اگر وہ انکار کردے یا کسی وجہ سے معذور ہوجائے تو دوسرے شخص سے بھی حج بدل کرواسکتے ہیں۔ اس کے انکار اور معذوری کے بغیر بھی اگر وصی نے کسی اور کو بھیج دیا تو بھی حج بدل مرنے والے کی طرف سے ہوجائیگا۔

حوالہ جات
حاشية ابن عابدين (2/ 600)
 قوله ( وحج المأمور بنفسه ) فليس له إحجاج غيره عن الميت وإن مرض ما لم يأذن له بذلك كما يأتي متنا ،  قوله ( وتعينه إن عينه ) هذا يغني عن الشرط الذي قبله ، تأمل ،  والمراد بتعيينه منع حج غيره عنه ،  قوله ( لم يجز حج غيره ) أي وإن مات فلان المذكور لأن الموصي صرح بمنع حج غيره عنه كما أفاده في اللباب وشرحه، قوله ( ولو لم يقل لا غيره ) جاز قال في اللباب وإن لم يصرح بالمنع بأن قال يحج عني فلان فمات فلان وأحجوا عنه غيره جاز
الدر المختار (2/ 600)
 وحج المأمور بنفسه وتعينه إن عينه فلو قال يحج عني فلان لا غيره لم يجز حج غيره ولو لم يقل لا غيره جاز

عنایت اللہ عثمانی

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

06/ذی قعدہ/ 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عنایت اللہ عثمانی بن زرغن شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب