021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سوتیلی والدہ کی طرف سےوالدکےحصہ میراث میں میراحصہ ہوگا؟
80281میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال:سوتیلی والدہ کےمکان اور رقم میں جوحصہ والدصاحب کاہے،کیااس میں سےیعنی والد صاحب کےحصہ میں میراحصہ بنےگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ سوتیلی والدہ کی میراث میں والد صاحب کابھی حصہ تھا،تووالدصاحب کی وفات کےبعد ان کی میراث میں آپ کاحصہ ہوگا۔آپ صرف اپنےوالدکی میراث میں سےاپنےحصےکامطالبہ کرسکتےہیں،سوتیلی والدہ کی میراث میں چونکہ آپ کا کوئی حصہ نہیں ،لہذاان کی میراث کامطالبہ بھی درست نہیں ہوگا۔

والدکی میراث میں سےآپ ورثہ کےحصوں کی ترتیب یہ ہوگی کہ کل میراث کو 8حصوں میں تقسیم کیاجائےگا،ہربیٹے(آپ اورآپ کےدوسوتیلےبھائیوں)کو دو دو حصےملیں گےاور ہربیٹی(آپ کی سوتیلی بہنوں میں سےہرایک بہن)کوایک ایک حصہ ملےگا۔

اگرفیصدی اعتبارسےتقسیم کیاجائےتوہربیٹےکو 25،25فیصدحصہ ملےگااورہربیٹی کو 12.5 فیصد حصہ ملےگا۔

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

07/ذیقعدہ     1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب