021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جس وقت عملا میراث تقسیم کی جائے،اس وقت  جائیدادکی قیمت کااعتبار ہوگا
80283میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال:جومکان پوراوالدصاحب کاہےاورجوسوتیلی والدہ کےمکان کاحصہ ہےیعنی مکمل پراپرٹی کی تقسیم کےوقت کیاپراپرٹی کی موجودہ قیمت شامل کی جائےگی؟کیونکہ پچھلےدوسال 10 ماہ  میں دوبارقیمت لگائی گئی ،لیکن مختلف وجوہات کی بناء پروراثت تقسیم نہ ہوسکی،کبھی میری وجہ سےدیرہوئی اورکبھی میرےبھائی کی وجہ سے۔اب بات قیمت پرآکررک گئی ہےوہ 8ماہ قبل والی قیمت پر تقسیم چاہتےہیں،جبکہ میں موجودہ قیمت پر،اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں فتوی دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرچہ جائیدادکی پہلےبھی قیمت لگ چکی ہے،لیکن چونکہ ابھی تک تقسیم میراث کاعمل مکمل نہیں ہواتھا،اس لیےسابقہ قیمت کااعتبارنہیں ہوگا،جس وقت   میراث تقسیم کی جائےاس وقت کی قیمت کااعتبارکیاجاتاہے،موجودہ مسئلہ  میں  شرعاآپ کی بات درست ہےکہ موجودہ قیمت پرمیراث  تقسیم کی جائےگی۔

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

07/ذیقعدہ     1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب